واشنگٹن : دنیا میں خلائی سفر کی تیاری شروع ہو گئی ہے اور بلیو اوریجن کمپنی کے خلائی جہاز میں2 لاکھ ڈالر کی رقم ادا کر کے خلائی سفر کیا جا سکے گا۔
خلائی سیاحت کا پروگرام کمپنی ایمیزون کے سربراہ جیف بیزوس نے شروع کیا ہے جن کا کہنا ہے کہ خلائی سیاحت کے لیے پروازیں جلد شروع کی جا سکیں گی۔
کمپنی کے ایک اہل کار نے بتایا کہ خلائی سیاحت کا ٹکٹ 2لاکھ سے 3 لاکھ ڈالر ہو سکتا ہے۔