نواز اور مریم کا اڈیالہ جیل میں پہلا ناشتہ، انڈا پراٹھا اور چائے کی پیشکش

راولپنڈی: ایون فیلڈ ریفرنس میں سزا یافتہ پاکستان کے سابق وزیر اعظم نواز شریف کو اڈیالہ جیل میں انڈا پراٹھا اور چائے کی پیشکش کی گئی تاہم انہوں نے صرف چائے پی۔جبکہ مریم نواز نے بھی جی بھر کر ناشتہ نہیں کیا۔
جیل ذرائع کے مطابق نواز شریف اور مریم نواز کو اڈیالہ جیل کے ہائی سیکیورٹی زون میں رکھا گیا ہے جہان دونوں نے پہلی رات قید میں کاٹی۔
نواز شریف اور مریم نواز نے صبح فجر کی نماز ادا کی، فجر کی نماز کے بعد دونوں کو ناشتہ پیش کیا گیا، جیل مینوئل کے مطابق میاں نواز شریف کو انڈا پراٹھا اورچائے کی پیشکش کی گی تھی، تاہم نوازشریف نے صرف اڈیالہ جیل کی چائے صبح ناشتے میں پی اورچائے کے ساتھ کچھ ادویات بھی استعمال کیں جب کہ مریم نواز نے بھی جی بھر کر ناشتہ نہیں کیا۔
واضح رہے کہ ایون فیلڈ ریفرنس میں سزایافتہ میاں نواز شریف اوران کی صاحبزادی مریم نواز کو گرفتاری کے بعد خصوصی چارٹرڈ طیارے کے ذریعے اسلام آباد لے جایا گیا جہاں انہیں طبی معائنے کے بعد اڈیالہ جیل منتقل کردیا گیا۔