نوازشریف کی والدہ کوجاتی امرا رائے ونڈ میں نظر بندکردیاگیا

لاہور میں انتظامیہ نے سابق وزیر اعظم نواز شریف، (ن) لیگ کے صدر شہباز شریف کی والدہ شمیم اختر کو غیر علانیہ ان کی رہائش گاہ جاتی امرا رائے ونڈ میں نظر بند کر دیا۔
مسلم لیگ (ن) کے رہنما محمد مہدی کی جانب سے واٹس ایپ پر بھیجے گئے تحریری بیان میں بتایا گیا کہ نواز شریف اور شہباز شریف کی والدہ کو غیرا علانیہ ان کی رہائش گاہ جاتی امرا رائے ونڈ میں نظر بند کر دیا گیا ہے اور انھیں گھر سے باہر آنے کی اجازت نہیں دی جا رہی۔