پشاور:این اے 7 اپر دیر میں امیر جماعت اسلامی سینٹر سراج الحق کی انتخابی ریلی پر مخالفین کی جانب سے پتھراؤ اور فائرنگ کی گئی جس پر بھگڈر مچ گئی اور 5 افراد زخمی ہو گئے۔
تفصیلات کے مطابق سینٹر سراج الحق کی قیادت میں این اے 7 اپردیر میں جماعت اسلامی کی انتخابی مہم جاری تھی کہ مخالفین نے پتھراؤ اور فائرنگ شروع کر دی جس سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا تاہم بھگڈر مچنے سے 5 افراد زخمی ہو گئے۔
امیر جماعت اسلامی سینٹر سراج الحق نے الزام عائد کیا ہے کہ ریلی پر فائرنگ اے این پی کے امیدوار ملک بہادر نے کی۔
پولیس نے دونوں جماعتوں کے پانچ افراد کے خلاف تھانہ منڈا میں مقدمہ درج کرلیا ہے۔