کراچی : پاکستان اسٹیٹ آئل میں 63 ارب روپے کا کرپشن اسکینڈل سامنے آگیا ہے ۔ نیب نے اس حوالے سے مختلف شہروں میں چھاپے مارتے ہوئے پی ایس او کے 5 افسران کو حراست میں لے لیا ہے ۔
ایک نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پی ایس او میں کروڈ آئل سپلائی کا ٹھیکہ ایسی کمپنی کودیا گیا جس کیلئے وہ کوالیفائی نہیں کرتی تھی جبکہ اس سے کسی قسم کا کوئی ایڈوانس بھی نہیں لیا گیا اورسپلائی شروع کردی گئی۔
اس طرح پی ایس او کو 63 ارب روپے کا قومی نقصان پہنچایا گیا۔ نیب نے کرپشن اسکینڈل سانے آنے پرسی او او کامران افتخار، جنرل منیجر ریٹیل ذوالفقارجعفری سمیت 5 افراد کو عدالتوں میں پیش کرکے ان کا ریمارنڈ حاصل کرے گی ۔
ان میں سے گزشتہ روزدو افراد کو کراچی سے جبکہ دیگر کو اسلام آباد اورگلگت بلتستان سے گرفتارکیا گیا ہے۔