اسلام آباد : مسلم لیگ ن کے رہنما حنیف عباسی نے لاہورہائیکورٹ کی جانب سے ایفی ڈرین کوٹہ کیس کی روزانہ کی بنیاد پرسماعت کا فیصلہ سپریم کورٹ میں چیلنج کردیا ہے۔
حنیف عباسی کی جانب سے سپریم کورٹ میں دائراپیل میں موقف اپنایا گیا ہے کہ لاہورہائیکورٹ نے غیرمتعلقہ فریق کی درخواست پرحکم دیا۔
درخواست میں کہا گیا کہ ہنگامی نوعیت نہ ہونے کے باعث بھی لاہور ہائیکورٹ نے کیس کو چھٹیوں میں سنا، ٹرائل کورٹ نے کیس میں حتمی دلائل کیلئے اگست کی تاریخ دی، جس پر کسی فریق نے اعتراض نہیں کیا۔
حنیف عباسی کا کہنا ہے کہ ہائیکورٹ نے کیس 16 جولائی کو مقرر کر کے 5 روز میں فیصلہ کرنے کا حکم دیا ہے۔
ان کا کہنا ہے کہ وہ 25 جولائی کو ہونے والے انتخابات میں بطورامیدوار حصہ لے رہے ہیں،لاہور ہائیکورٹ فیصلے سے ان کی انتخابی مہم متاثرہوگی۔
لیگی رہنما نے سپریم کورٹ سے استدعا کی ہے کہ ان کی درخواست 16 جولائی کو سماعت کیلئے مقرر کی جائے اورلاہورہائی ہائیکورٹ کے فیصلے پرحکم امتناعی جاری کیا جائے۔