ہماری آمدنی اور اخراجات میں بہت بڑا فرق ہے،نگران وزیرخزانہ

کراچی: نگران وزیرخزانہ ڈاکٹر شمشاد اختر نے کہاکہ ہماری آمدنی اور اخراجات میں بہت بڑا فرق ہے ہم اپنی ضرورت سے زیادہ خرچ کررہے ہیں اورہمارے ملک میں سرمایہ کاری نہ ہونے کی وجہ سے ایکسپورٹ نہیں بڑھ رہی ہےاس لیے ہمیں سرمایہ کاروں کو اعتماد دینا ہے۔
تفصیلات کے مطابق نگران وزیر خزانہ ڈاکٹر شمشاد اختر نے پاکستان اسٹاک ایکسچینج کا دورہ کیا اور اس موقع پرانہوں نے کہاکہ معاشی نمو اس سال 5.8 رہنے کی توقع ہے، زرعی، صنعتی اور خدمات کے شعبے ترقی کررہے ہیں، انویسمنٹ طلب 15.6 فیصد ہے لہٰذا اسے دُگنا ہونا چاہیے۔
انہوں نے کہاکہ ہماری آبادی کا بہت کم حصہ ٹیکس ادا کرتا ہے، آمدنی اور اخراجات میں بہت بڑا فرق ہے،ہمیں 6 مہینوں کے زرمبادلہ ذخائر سے کام کرنا چاہیے۔
انہوں نے مزید کہا کہ مہنگائی کی توقعات بڑھیں ہیں اسے شرح سود بڑھیں گے، عالمی مارکیٹس سے بھی مسائل منتقل ہوں گے۔