سانحہ مستونگ کی تحقیقات میں اہم پیشرفت،حملہ آورکے 2 سہولت کارگرفتار

سانحہ مستونگ کی تحقیقات  میں اہم پیشرفت ہوئی ہے۔ حساس اداروں نے خودکش حملہ آور کے 2 سہولت کاروں کو گرفتار کرلیا ہے ۔ ایک نجی ٹی نے ذرائع کے حوالے سے بتایا ہے کہ خودکش حملہ آورافغانستان آیا تھا اورچاغی میں اپنے 2 سہولت کاروں کے گھرمیں ٹہرا تھا جنھیں گرفتار کرلیا گیا ہے۔ دوسری جانب دھماکے کے وقت کی وڈیو منظرعام پرآگئی ہے جو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی ہے۔

یاد رہے کہ اس خودکش حملے میں بلوچستان عوامی پارٹی کے حلقہ پی بی 35 سے امیدوارسراج رئیسانی سمیت 130 افراد جاں بحق اورمتعدد زخمی ہوگئے تھے۔

اس وڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ اچانک دھماکا ہوتا ہے اوروڈیو بنانے والے کا موبائل فون نیچے گرجاتا ہے۔

وڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ سراج رئیسانی جیسے ہی جلسے میں عوام سے خطاب کیلئے اسٹیج پرکھڑتے ہوتے ہیں تو لوگ اپنی نشستوں سے کھڑے ہوجاتے ہیں اورنعرہ لگاتے ہیں ” نوابزدہ سراج رئیسانی قدم بڑھاﺅ“۔

نعروں کے بعد جیسے ہی سراج رئیسانی اپنے خطاب کا آغاز کرتے ہیں تو عین اسی وقت زورداردھماکا ہوتا ہے۔

https://www.facebook.com/1159073920905018/videos/1492204460925294/