کوئٹہ : نوابزادہ سراج رئیسانی کی نماز جنازہ ادا کردی گئی جس میں آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ دیگر اعلیٰ فوجی حکام سمیت سیاسی رہنما شرک ہوئے۔
کوئٹہ دھماکے میں شہید ہونے والے سراج رئیسانی کی نماز جنازہ موسیٰ اسٹیڈیم میں ادا کی گئی ۔
نماز جنازہ میں آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ،نگران وزیراعلیٰ بلوچستان،علائوالدین مری، دیگر صوبائی وزرا سمیت چیف سیکریٹری ، آئی جی پولیس نے شرکت کی،نماز جنازہ میں انکے بھائی،رشتے دار اوراہل علاقہ بھی شریک ہوئے۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز بلوچستان عوامی پارٹی کے امیدوار سراج رئیسانی کے کارنر میٹنگ میں خود کش دھماکا ہوا تھا ،جس میں 128سے زائد افراد جاں بحق ہوئے تھے۔
اس سے قبل آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نماز جنازہ میں شرکت کرنے کیلئے کوئٹہ پہنچے تھے۔
علاوہ ازیں آرمی چیف کی آمد سے قبل کمانڈر سدرن کمانڈ لیفٹیننٹ جنرل عاصم سلیم باجوہ اور آئی جی ایف سی میجر جنرل ندیم انجم نے ساروان ہائوس پہنچ کر اسلم رئیسانی اور لشکری رئیسانی سے ملاقات کی اورشہید سراج رئیسانی کے بھائیوں سے سانحہ مستونگ پر اظہار افسوس کیا ۔