رکن کے پی اسمبلی فرید خان کا قاتل 5 سال بعد پکڑا گیا
گرفتار دہشت گرد کی شناخت محمد نبی کے نام سے ہوئی ہے,اس کا تعلق کالعدم تنظیم سے ہے
تحریک انصاف کے رکن صوبائی اسمبلی فرید خان کو 2013 میں ہنگو میں فائرنگ کرکے قتل کیا گیا تھا
اطلاعات کے مطابق سی ٹی ڈی پشاور نے کارروائی کرتے ہوئے ہنگو میں تحریک انصاف کے رکن خیبرپختونخوا اسمبلی فرید خان کے قتل میں ملوث ملزم کو گرفتارکرلیا ہے۔
سی ٹی ڈی حکام کا کہنا ہے کہ گرفتار دہشت گرد کی شناخت محمد نبی کے نام سے ہوئی ہے اوراس کا تعلق کالعدم تنظیم سے ہے۔گرفتاردہشت گرد بم دھماکوں ، اغوا اوردہشت گردی کے کئی واقعات میں بھی ہنگو پولیس کو مطلوب تھا۔