راولپنڈی : عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد نے کہا کہ ن لیگ کی سیاست کی کل لاہور میں ہوا نکل گئی ،لاہور میں نواز شریف اور مریم نواز کے استقبال کیلئے جتنے لوگ نکلے اتنے تو ہماری کارنر میٹنگ میں ہوتے ہیں۔انہوں نے الیکشن کے بعد ن لیگ میں فارورڈ بلاک بنے کا دعویٰ کرتے ہوئے کہاکہ الیکشن کے بعد ن لیگ میں ابھی ایک اور فارورڈ بلاک بنے گااور یہ لوگ اپنی لوٹی ہوئی دولت بچانے کی کوشش کریں گے۔
نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگوکرتے ہوئے سربراہ عوامی مسلم لیگ شیخ رشید کا کہناتھاکہ الیکشن کے بعد بھی ملک کے سیاسی مسائل حل نہیں ہوسکیں گے،ابھی ملک میں چور مچائے شورکی فلم لگے گی،ن لیگ انتخابات میں ہارنے پر دھاندلی کا رونا روئے گی۔