کوئٹہ:بلوچستان عوامی پارٹی کے مرکزی رہنمااور حلقہ پی بی 35 سے نامزد امیدوارنوابزادہ میر سراج رئیسانی شہید کی جلسے سے کچھ دیر قبل کی گفتگو بھی منظر عام پر آگئی ہے۔
نوابزادہ سراج رئیسانی شہید نے اپنے آخری جلسے سے کچھ دیر قبل خبر رساں ادارے سے گفتگو کی جس میں انہوں نے کہا کہ دہشت گردی کے خلاف آخری دم تک لڑیں گے ملک دشمن قوتوں کو کسی بھی صورت ان کے عزائم میں کامیاب نہیں ہونے دیں گے، زندگی اور موت اللہ تعالیٰ کے ہاتھ میں ہے بلوچستان کو پرامن بنانے کے لئے ہر ممکن جدوجہد جاری رکھیں گے۔
https://www.youtube.com/watch?v=gqWx9YP8JLc
انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان اور بلوچستان کے عوام نے دہشت گردی کاڈٹ کر مقابلہ کیا ہے ، ہم جمہوری لوگ ہیں اور ملک کی خاطر سب کچھ قربان کریں گے۔