پنجاب پاور کمپنی اسکینڈل، نیب نے شہباز شریف کو کل طلب کرلیا

پنجاب 56 کمپنیز اسکینڈل میں شہباز شریف مبینہ کرپشن سے متعلق سوالنامے کے جواب دیں گے

               
July 15, 2018 · اہم خبریں, قومی

لاہور: مسلم لیگ (ن) کے صدر شہباز شریف کو نیب نے پنجاب پاور ڈیلپمنٹ کمپنی اسکینڈل میں کل طلب کرلیا۔
ذرائع کے مطابق پنجاب 56 کمپنیز اسکینڈل میں شہباز شریف مبینہ کرپشن سے متعلق سوالنامے کے جواب دیں گے۔
شہبا شریف پر مہنگے اور من پسند افراد کو ٹھیکے دینے کا الزام ہے۔