استقبال کے لیے عوام کی بڑی تعداد سڑکوں پر موجود ہے
استقبال کے لیے عوام کی بڑی تعداد سڑکوں پر موجود ہے

پیپلزپارٹی کو دیوار سے نہ لگایا جائے۔ بلاول بھٹو

مالاکنڈ: چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کا کہنا ہے کہ انتخابات کے لئے سازگار ماحول نہیں مل رہا، پیپلزپارٹی کو دیوار سے نہ لگایا جائے۔ ن لیگ کے سیاسی رہنماؤں اور کارکناں کی گرفتاریاں ناقابل فہم ہیں۔
مالاکنڈ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے چیرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ پی پی پی کو دیوار سے نہ لگایا جائے۔ ن لیگ کے سیاسی رہنماؤں اور کارکنان کی گرفتاریاں ناقابل فہم ہیں۔ سب کو الیکشن لڑنے کے یکساں مواقع ملنا ضروری ہیں، ملک بھر سے شکایات مل رہی ہیں کہ پیپلز پارٹی اور دیگر سیاسی جماعتوں کو یکساں مواقع نہیں دیئے جارہے اور الیکشن میں حصہ لینے سے روکا جارہا ہے اور مخصوص جماعتوں کو فائدہ پہنچایا جارہا ہے۔ الیکشن کمیشن آف پاکستان اور نگراں حکومت مسئلے کو سنجیدگی سے لے، ہم سینیٹ میں اس مسئلے کو اٹھائیں گے۔ اداروں کے درمیان ٹکراؤ نہیں ہونا چاہیے، اداروں اپنے آئینی دائرے میں رہیں تاکہ عوامی مسائل حل ہوں۔
انہوں نے کہا کہ ہمیں گیس اور پانی جیسے بنیادی مسائل پر توجہ دینی ہوگی۔ گھر گھر پانی اور گیس پہنچانا ہے۔ عوام کے مسائل پارلیمنٹ میں حل ہونے چاہئے۔ اگر کمزور پارلیمنٹ بنتی ہے تو عوام کے مسائل کے حل میں مشکلات پیش ہوں گی۔
چیئرمین پیپلزپارٹی نے کہا کہ پیپلزپارٹی دہشت گردی کی بھرپور مذمت کرتی ہے۔ دہشت گرد خوف کی فضا قائم کرکے الیکشن روکنا چاہتے ہیں لیکن انشااللہ الیکشن وقت پر ہوں گے۔