بلاول کوانتخابی سرگرمیوں سے روک کرالیکشن مشکوک بنادیئے گئے،مولابخش

ایک جماعت کو جگہ جگہ جلسوں کی اجازت دوسری جماعتوں کو روکا جارہاہے، الیکشن کمیشن پتہ لگائے۔پی پی رہنما

               
July 15, 2018 · اہم خبریں, قومی

کراچی :پاکستان پیپلزپارٹی کے رہنما مولا بخش چانڈیو نے کہاکہ یہ کیسے ہوسکتاہےکہ ایک جماعت کو ہر جگہ جلسوں کی اجازت ہے جبکہ دوسری جماعتوں کو جلسے کرنے سے روکا جائے؟۔
پیپلز پارٹی کے رہنما مولابخش چانڈیو کا کہناتھاکہ کے پی میں بلاول کوانتخابی سرگرمیوں سے روک کرالیکشن مشکوک بنادیئے گئے،انہوں نے مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ کہیں نہ کہیں گٹھ جوڑضرورہے،الیکشن کمیشن پتہ لگائے۔
خیال رہےکہ بلاول بھٹو زرداری بھی کہہ چکے ہیں کہ الیکشن میں پیپلزپارٹی سمیت دیگر سیاسی جماعتوں کیلئے انتخابی مہم میں دشواریاں پیدا کی جا رہی ہیں جبکہ ایک سیاسی جماعت کیلئے میدان کھلا ہے۔