پشاور: اے این پی کے شہید رہنما ہارون بلور کے چچا غلام احمد بلورنے کہاکہ ہارون بلور کو طالبان نے نہیں بلکہ ہمارے اپنوں نے شہید کیا ہے معاملہ کالعدم تحریک طالبان کے بیان کے بلکل برعکس ہے۔پشاور کے علاقے یکہ توت میں دھماکے میں شہید ہونے والے عوامی نیشنل پارٹی کے رہنما ہارون بلور کے چچا غلام احمد بلور کا کہناتھاکہ میرے بھتیجے کو طالبان نے نہیں بلکہ ہمارے اپنوں نے شہید کیا ہے جس کے ہمارے پاس ثبوت موجود ہیں، ہمیں ایسی ملومات ملی ہیں کہ اس واقعہ میں اپنوں کا ہاتھ ہے۔ غلام احمد بلور نے شعر سناتے ہوئے کہا کہ دیکھا جو تیر کھا کر کمین گاہ کی طرف اپنے ہی دوستوں سے ملاقات ہوگئی۔انہوں نے کہاکہ ہارون بلور کو شہید کرنے سے طالبان کو کوئی فائدہ نہیں ہوا ہمارے مخالفین سمجھتے ہیں کہ ہم ڈر جائیں گے لیکن ہم الیکشن سے بھاگنے والے نہیں اور ان کی یہ خواہش پوری نہیں ہوگی۔ قومی اور صوبائی اسمبلی کے لئے میدان میں اتریں گے اور پی کے 78 میرے بیٹے شہید ہارون بلور کی نشست ہے وہاں ایسا امیدوار لائیں گے جو جیتے گا۔