کلبھوشن کیس:عالمی عدالت میں بھارتی اعتراضات پرپاکستان نےجواب تیارکرلیا
اسلام آباد:پاکستان نے بھارتی دہشت گرد کلبھوشن جادیو کے کیس میں بھارت کی جانب سے عالمی عدالت میں جمع کرائے گئے اعتراضات پر جواب تیار کر لیا ہے،پاکستان کی جانب سے عالمی عدالت انصاف میں ڈاکٹر فاریحہ بگٹی تحریری جواب جمع کرائیں گی۔
سفارتی ذرائع کے مطابق پاکستانی دفتر خارجہ کی ڈائریکٹر انڈیا ڈاکٹر فاریحہ بگٹی ہالینڈ کے شہر ہیگ پہنچ گئی ہیں اور وہ پاکستان کی جانب سے جواب جمع کرائیں گی،
ذرائع کے مطابق ڈاکٹر فاریحہ بگٹی کی جانب سے جمع کرایا جانے والا جواب الجواب پہلا جواب ہو گا جب کہ عالمی عدالت میں یہ کلبھوشن کیس میں دوسرا جواب ہو گا۔
ذرائع کے مطابق پاکستانی جواب اٹارنی جنرل کی سربراہی میں ماہرین کی ٹیم نے مرتب کیا ہےاورپاکستان کی جانب سے جمع کرائے گئے جوابات 400 سے زائد صفحات پر مشتمل ہے۔