جنیدصفدرکاپاکستان آکرووٹ کوعزت دوتحریک کاحصہ بننےکافیصلہ

لندن:مسلم لیگ ن کے تاحیات قائد اور سابق وزیراعظم محمد نواز شریف کے نواسے جنید صفدر نے وطن واپس آکر ووٹ کو عزت دوتحریک کا حصہ بننے کا فیصلہ کیاہے ۔

اطلاعات کے مطابق مریم نواز کےصاحبزادے جنید صفدر کل صبح ساڑھے چھ بجے لاہور ایئرپورٹ پہنچیں گے اور بعد ازاں راولپنڈی اڈیالہ جیل میں اپنی والدہ اور نانا نواز شریف سے ملاقات کریں گے۔

جس کے بعد وہ مسلم لیگ ن کی جانب سے جاری ووٹ کو عزت دو تحریک کا حصہ بنیں گے۔

خیال رہے کہ نواز شریف اور مریم کی وطن واپسی کے روز لندن میں مظاہرین کے ساتھ جھگڑے کی وجہ سے جنید صفدر کو حسین نواز کے صاحبزادے زکریا حسین سمیت گرفتار کر لیا گیا تھا۔