ملتان: وائس چیئرمین پاکستان تحریک انصاف شاہ محمود قریشی نے نواز شریف کو تنقید کا نشانہ بناتےہوئے کہاکہ شیر آیا اور اڈیالہ منتقل ہو گیااور ملک میں معمول کے مطابق میں کام جاری ہیں۔
انہوں نے کہاکہ نواز شریف کا استقبال ڈراما تھا، بے وجہ گرفتاریوں کی ضرورت نہیں تھی، شہباز شریف کو حالات کا پتا تھا اسی لیے ایئر پورٹ آنے کی زحمت نہیں کی۔
ملتان میں انتخابی جلسے سے خطاب کرتے ہوئے شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ مسلم لیگ ن اور پیپلز پارٹی نفسیاتی دباؤ کا شکار ہو چکی ہیں، دونوں پارٹیاں پس پردہ نیا مک مکا کرنے کی کوشش کر رہی ہیں۔
انہوں نے کہاکہ شہباز شریف کو بلا وجہ نہیں گھبرانا چاہیے، انہوں نے 10 سال میں فنڈز بے دریغ استعمال کیے، اب گھبراہٹ کیسی؟جبکہ آصف زرداری صاحب نے بھی پنجاب سے پیپلز پارٹی کو سمیٹ لیا ہےاور انہیںبھی ڈرنا نہیں چاہیے اگر ان کے ہاتھ صاف ہیں تو وہ بری ہو جائیں گے۔