لاہور: مسلم لیگ ن کے تاحیات قائد اورسابق وزیراعظم نواز شریف نے کہاکہ جیل اور قید میرا اور عوام کا رشتہ نہیں توڑ سکتی۔
تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ن کے تاحیات قائد نواز شریف ایون فیلڈ ریفرنس میں احتساب عدالت سے سزا پانے کے بعد اڈیالہ جیل میں موجود ہیں انہوں نے اڈیالہ جیل سے قوم کے نام اپنے آڈیو پیغام میں کہا کہ ہم وطنو سے دور رکھنے کے لیے مجھے قید میں ڈال دیا گیا ہے لیکن یہ نہیں جانتے کہ جیل اور قید میرا اور آپ کا رشتہ ختم نہیں کر سکتی۔
انہوں نے کہاکہ 70 سال سے جاری اس کھیل سے نجات حاصل کرنے کیلئے ووٹ کو عزت دو کا جھنڈا اٹھا کر نکلا ہوں اورعوام سے کہا کہ 25 جولائی کو عظیم الشان فتح کا یادگار دن منانے کے لیے میدان میں نکلیں۔
نواز شریف نے کہاکہ میں اپنی اہلیہ کو تشویش ناک حالت میں اللہ کے سپرد کر کے آیا ہوں۔