کوئٹہ : دو روز قبل مستونگ میں بلوچستان عوامی پارٹی کے جلسے میں ہونے والے خود کش دھماکے میں شہید ہونے والے افراد کی تعداد 149 تک پہنچ گئی ہے۔
ڈپٹی کمشنر مستونگ قائم لاشاری کے مطابق مستونگ دھماکے میں شہید 18 افراد کی میتیں لواحقین اسپتال نہیں لائے تاہم دھماکے کے شہداء اور زخمیوں کا ڈیٹا مکمل کر لیا گیا ہے۔
انہوںنے دھماکے میں شہید ہونے والے افراد کی تعداد بتاتے ہوئے کہاکہ سانحہ مستونگ میں 149 افراد کے شہید ہوئے ہیں جبکہ حملے میں 186 افراد زخمی ہوئے۔
واضح رہے کہ 2 روز قبل مستونگ میں بلوچستان عوامی پارٹی کے جلسے میں ہونے والے خود کش حملے میں بلوچستان عوامی پارٹی کے امیدوار سراج رئیسانی بھی شہید ہوئے تھے۔