جان بچانے کیلئےمحبوب چور محبوبہ سے شادی پر مجبور

پٹنہ:بھارتی ریاست بہار کے ضلع روہتاس میں محبوبہ سے ملاقات کیلئے چوری چھپے اس کے گھر داخل ہونیوالے کو جان بچانے کیلئے شادی کرنا پڑ گئی ۔

بھارتی میڈیا کے مطابق بھارتی فوج کے 25سالہ کلرک و شال سنگھ کے لکشمی کماری نامی لڑکی کیساتھ خفیہ تعلقات تھے ۔ وہ گزشتہ روز محبوبہ سے ملنے چوری چھپے اس کے گھر داخل ہونے کی کوشش کر رہا تھا کہ اہل محلّہ نے اسے چور سمجھ کر پکڑ لیا اور خوب دھنائی کی۔

بعد ازاں معلوم ہونے پر کہ وہ سرکاری ملازم اور اپنی محبوبہ سے ملنے کیلئے اس کے گھرداخل ہورہا تھا، محلے بزرگوں نے مداخلت کرتے ہوئے فیصلہ سنایا کہ اپنادعویٰ سچ ثابت کرنے کیلئے وہ فوری طور پر لکشمی کماری سے شادی کرے ، ورنہ اسے پولیس کے حوالے کر دیا جائیگا

پروشال سنگھ نے فوری ہاں کرتے ہوئے شادی کی تمام رسومات ادا کیں اور دلہن کو ساتھ لے گیا۔