لاہور: سابق وزیراعظم نواز شریف کے نواسے اور مریم نواز کے صاحبزادے جنید صفدر پاکستان پہنچ گئے ہیں، جنید صفدر اڈیالہ جیل میں اپنے والدین اور نانا سے ملاقات کریں گے۔
تفصیلات کے مطابق جنید صفدر غیرملکی پروازکیوآرچھ سو اٹھائیس کے زریعے براستہ دوحاسےلاہورپہنچے، جہاں لیگی کارکنان نے ان پر پھول کی پتیاں نچھاور کیں ، اس موقع پر کارکنان نے وزیراعظم نواز شریف کے نعرے بھی لگائے۔ تاہم جنید صفدر میڈیا سے کوئی بات کیے بغیر روانہ ہو گئے۔
ذرائع کے مطابق جنید صفدر اڈیالہ جیل میں اپنے والدین اور نانا سے ملاقات کرنے کے علاوہ مسلم لیگ (ن) کی انتخابی مہم میں حصہ لیں گے۔