خیبرایجنسی: قبائلی علاقے ضلع خیبر کے قومی اسمبلی کے حلقے این اے 44 میں 16 سال بعد شہریوں کو پہلی مرتبہ انتخابی سرگرمیوں کی اجازت مل گئی۔
علاقے کا مشہور باڑہ بازار مختلف سیاسی پارٹیوں کے پرچموں، رنگارنگ بینرز اور تصاویر سے سجا ہے جبکہ چھوٹے بڑے جلسوں کے انعقاد کو عوامی پذیرائی حاصل ہے۔
این اے 44 کےشہری پر عزم ہیں کہ وہ پر امن اور آزاد ماحول میں کامیابی کا تاج ایسے امیدوار کے سر سجائیں گے جو حلقے کے لئے امن و ترقی کا ضامن ہو۔
خیال رہے کہ 2008 میں حلقہ این اے 44 میں دہشت گردی اور 2013 میں دہشت گردوں کے خلاف آپریشن کے باعث انتخابی سرگرمیاں نہیں ہوسکیں تھی لیکن کامیاب فوجی آپریشن کے باعث پرامن ماحول میں 16 سال بعد پہلی بار جلسے جلوسوں کا انعقاد کیا جارہا ہے، جو کہ شہریوں کے لئے باعث مسرت ہے۔