برطانیہ کا یورپی یونین سے اخراج کا خطرہ، تھریسامے کا اراکین پارلیمنٹ کو انتباہ

لندن: برطانوی وزیراعظم تھریسامے نے اپنی جماعت کے باغی اور حامی دھڑوں کو کہا ہے کہ یورپی یونین کے ساتھ مستقبل میں تجارتی تعلقات سے متعلق کوئی دوسرا قابل منصوبہ موجود نہیں ہے۔ اس لئے ’’چیکرز منصوبے‘‘ کی حمایت کرے ۔
وزیراعظم تھریسامے کی جانب سے جاری کردہ سخت انتباہ میں اراکین پارلیمان سے کہا گیا ہے کہ اگر ان کے منصوبے کی حمایت نہ کی گئی تو یورپی یونین سے برطانیہ کا اخراج خطرے میں پڑ جائے گا۔
برطانوی وزیراعظم تھریسامے نے اس منصوبے کے حوالے سے اپنی پارٹی کے باغی اور حامی دھڑوں کو کہا ہے کہ فی الحال یورپی یونین کے ساتھ مستقبل میں تجارتی تعلقات سے متعلق کوئی دوسرا قابل عمل منصوبہ موجود نہیں ہے۔ اس کے لئے ’’چیکرز‘‘ میں طے کردہ پلان پر رواں ہفتے عمل درآمد اور اس کی حمایت ضروری ہے۔
وزیراعظم تھریسامے کے منصوبوں سے اختلاف کرتے ہوئے سابق بریگزٹ سیکریٹری ڈیوڈ ڈیوس نے اس مضمون پر سخت برہمی کا اظہار کرتے ہوئے اسے حیرت انگیز جھوٹ قرار دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ایسا نہیں کہ یورپی یونین سے اخراج کا کوئی متبادل منصوبہ موجود نہیں۔ سابق وزیرخارجہ بورس جانسن نے بھی چند روز قبل تھریسامے سے انہی امور پر اختلافات کی وجہ سے اپنے عہدے سے استعفیٰ دے دیا تھا۔
تھریسامے نے جانس اور ڈیوس سمیت دیگر ناقدین کے جواب میں ایک مرتبہ پھراصراف کیا ہے کہ ان کے منصوبے سے ملکی حاکمیت اعلیٰ لندن کے پاس واپس لوٹ آئے گی جبکہ برطانیہ ایک آزاد تجارتی پالیسی بنا سکے گا اور یورپی یونین کے ساتھ نئے سرے سے اقتصادی اور دفاعی تعلقات ترتیب دیئے جائیں گے۔