پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں شدید مندی کا رحجان

انٹر بینک میں پیسے کی قدر میں کمی اور ملکی تاریخ میں ڈالر کی بلند ترین سطح کے بعد سرمایہ کار بھی بے یقینی کی کیفیت میں نظر آتے ہیں۔پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں مندی کا رجحان دیکھا جارہا ہے۔ 100 انڈیکس میں 500 سے زائد پوائنٹس کی مندی ریکارڈ کی گئی۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان اسٹاک مارکیٹ کے 100 انڈیکس میں 500 سے زائد پوائنٹس کی مندی دیکھی جارہی ہے۔
100 انڈیکس 40 ہزار پوائنٹس کی سطح بھی برقرار نہ رکھ سکا۔ انڈیکس 39 ہزار 749 پوائنٹس پر ٹریڈ کر رہا ہے۔
یاد رہے کہ گزشتہ ہفتے کے آخری روز ہفتے کے دن شرح سود میں 1 فیصد کا اضافہ کیا گیا تھا۔