نقیب اللہ قتل کیس۔مقتول کے والد اور وکلاکا عدالتی کارروائی کا بائیکاٹ

کراچی:نقیب اللہ قتل کیس میں مقتول کے والد اور وکلانےانسداد دہشتگردی عدالت پر عدم اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے کيس دوسری عدالت منتقل کرنے کی درخواست دائر کردی۔
مدعی مقدمہ کے وکيل صلاح الدين پنہور نے درخواست جمع کرائی، جس ميں موقف اختيار کيا کہ مدعی مقدمہ کو اس عدالت پر اعتماد نہیں ہے اورعدالتی کارروائی سے واک آئوٹ کر رہے ہیں۔
عدالت نے درخواست پر کوئی فیصلہ کئے بغير دوسرے کيس میں رائو انوار کی ضمانت پر کارروائی روک دی، جبکہ دیگر 5 شريک ملزمان کی ضمانت کی درخواستوں پر وکلا نے دلائل دئیے عدالت نے مزید سماعت کل تک کیلئے ملتوی کردی۔
ادھر سماعت کے بعد رائو انوارنے مدعی کے اعتراضات کو بے بنیاد قرار ديا اور دعویٰ کیا کہ کسی ملزم خلاف ثبوت نہیں ہے۔