ملتان کی گلشن مارکیٹ کے ہوٹل میں گیس سلنٖڈر کے دھماکے سے 2 بچوں سمیت 3 افراد جاں بحق اور25 زخمی ہوگئے ہیں ۔
اطلاعات کے مطابق گیس سلنڈرکا دھماکا ہوٹل کی تیسری منزل پرہوا جس کے نتیجے میں ہوٹل کی چھت گرگئی ۔ دھماکے سے زخمی ہونے والوں کو اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔
گیس سلنڈردھماکے میں 3 سالہ عمار سمیت 2 بچوں کے جاں بحق ہوئے ہیں جبکہ متعدد افراد ملبے تلے دب گئے تاہم 8 افراد کو ملبے کے نیچے سے نکال لیا گیا اورطبی امداد کیلئے اسپتال منتقل کردیا گیا۔
دھماکے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو ٹیمیں اور پولیس جائے حادثہ پر پہنچ گئیں اور امدادی کارروائیاں شروع کردیں۔
مقامی افراد کا کہنا ہے کہ دھماکا محکمہ سول ڈیفنس کی غفلت کا نتیجہ ہے کیونکہ ہوٹل مالک نے درجنوں گیس سلنڈر چھت پرذخیرہ کررکھے تھے۔