پاک بحریہ کےکموڈورعدنان خالق کی ریئرایڈمرل کے عہدے پر ترقی
ریئرایڈمرل عدنان خالق نے 1985 میں پاک بحریہ کی میرین انجینئرنگ برانچ میں کمیشن حاصل کیا
پاک بحریہ کے کموڈورعدنان خالق کو ریئرایڈمرل کے عہدے پر ترقی دے دی گئی ہے
ترجمان پاک بحریہ کے مطابق ریئرایڈمرل عدنان خالق نے 1985 میں پاک بحریہ کی میرین انجینئرنگ برانچ میں کمیشن حاصل کیا۔
امتیازی پیشہ ورانہ کیریئر کے دوران وہ مختلف کمانڈ اینڈ اسٹاف عہدوں پرفائزرہ چکے ہیں۔
ریئر ایڈمرل عدنان خالق پاکستان نیوی وارکالج لاہوراورنیشنل ڈیفنس یونیورسٹی اسلام آباد کے گریجویٹ ہیں۔
ان کی غیرمعمولی پیشہ ورانہ خدمات کے اعتراف میں انھیں ستارہ امتیاز (ملٹری) اورستارہ بسالت سے نوازا گیا۔