جیکب آباد: امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے کہاکہ سندھ کے لوگوں نے ہمیشہ پیپلزپارٹی کو ووٹ دیا مگر بدلے میں صرف غربت اور بیروزگاری ہی ملی ہے۔
انہوں نے کہاکہ ایوانوں میں پہنچنے والے وڈیروں نے صرف اپنے بینک بیلنس اور زمینوں میں اضافہ کیا ہے ،جلد سندھ میں تبدیلی آنےوالی ہے۔
جیکب آباد میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے امیر جماعت سراج الحق نے بلاول بھٹو پر تنقید کرتے ہوئے کہاکہ بلاول نے مخلوط حکومت کے وزیراعظم کیلئے آصف زرداری کا نام لیا ہے،بلاول سے پوچھتا ہوں کہ پارٹی میں انہیں اپنے ’ابا‘کے سوا کوئی نظر نہیں آتا؟۔
سراج الحق کا کہناتھاکہ ایم ایم اے ناانصافی کےنظام سےبغاوت کا اعلان کرتی ہے۔