لاہور:پنجاب پاور ڈویلپمنٹ کمپنی کیس میں نیب کی جانب سے بلائے جانے کے باوجود صدرمسلم لیگ ن شہباز شریف نیب لاہور کے سامنے پیش نہ ہوئے۔
تفصیلات کےمطابق قومی احتساب بیورو نے پنجاب پاور ڈویلپمنٹ کمپنی کیس میںصدر مسلم لیگ ن کو طلب کیا تھا اور مبینہ کرپشن سے متعلق سوالنامہ کے جوابات جمع کرانے کا حکم دیا تھا،تاہم شہباز شریف نیب کے سامنے پیش نہیں ہوئے اور سوالات کے جواب بھی نہیں دیے۔
خیال رہے کہ نیب کی مشترکہ تحقیقاتی ٹیم نے شہباز شریف کو پنجاب پاور ڈویلپمنٹ کمپنی میں بھرتیوں میں بے قاعدگیوں پر دوسری بار پیش ہونے کا حکم دیا تھا کیونکہ وہ گزشتہ طلبی پر بھی نہیں آئے تھے۔