کراچی:ڈالر مہنگا ہوتے ہی سونے کی قیمت میں نمایا اضافہ ہو گیا،فی تولہ سونا 850روپے مہنگا ہوکر 59ہزار 650روپے کا ہو گیا۔گولڈ ڈیلر کے مطابق عالمی منڈی میں فی اونس سونے کی قیمت میں 2ڈالر اضافہ ہونے کے باعث مقامی مارکیٹوں میں فی تولہ سونا 59ہزار 650روپے کا ہو گیا جبکہ دس گرام سونے کی قیمت میں 729روپے اضافہ ہواجس کے بعد اس کی قیمت 51ہزار195روپے ہو گئی ہے ۔