پشاور: مسلم لیگ (ن) کے صوبائی صدر امیر مقام نے کہاکہ افسوس ہے کہ پچھلی حکومت نے سوات کے عوام کی بے عزتی کی لیکن میں عمران خان کو چیلنج کرتا ہوں کہ وہ مجھے ان پانچ سالوں میں کوئی ترقیاتی کام دکھائیں جو اُن کی حکومت نے کئے ہوں۔
سوات میں جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے مسلم لیگ ن کے رہنما امیر مقام کا کہنا تھا کہ خراب موسم کی وجہ سے شہباز شریف جلسے میں نہیں آسکے لیکن شہباز شریف اپ لوگوں سے ٹیلفونک خطاب کریں گے۔
انہوں نے مزید کہاکہ شہباز شریف نے سوات کے آئی ڈی پیز کو 90 فیصد راشن دیئے جس پر لوگ آج بھی انہیں یاد رکھتے ہیں۔