پشاور:پاکستان تحریک انصاف کے رہنمااورسابق وزیراعلیٰ خیبرپختونخواہ پرویز خٹک انتخابی مہم کے دوران اسٹیج سے گر کر شدید زخمی ہو گئے ۔
اطلاعات کے مطابق جہانگیرہ میں منعقدہ کارنر میٹنگ میں سابق وزیراعلیٰ کے پی کے شریک تھے کہ اسٹیج سے گر کر شدید زخمی ہو گئے۔
جنہیں پشاور کے اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے اور طبی امداد دی جا رہی ہے تاہم وہ کس اسپتال میں زیر علاج ہیں، اس بارے ابھی معلوم نہیں ہو سکا۔