سول :دنیا میں سب سے زیادہ کلوننگ شدہ کتے مریکل ملی کو 49 کلون کاپی بننے پر گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈ میں شامل کرلیا گیاہے ۔
https://www.youtube.com/watch?v=6NAfChbDWaM
جنوبی کوریا کے ریسرچ ادارے سوآم بائیوٹیک 2006سے کتوں کی کلوننگ کر رہا ہے تاہم گزشتہ برس اگست سے اس ادارے نے مخصوص نسل کے 6 سالہ کتے مریکل ملی کی کلوننگ کر کے اس جیسے 49 کلون کتے بنالیے ہیں۔شکل و صورت اور جسامت میں ایک جیسے دکھائی دینے والے یہ کلون کتے مریکل ملی کی کاربن کاپی لگتے ہیں۔ابتدا میں مریکل ملی کی 10 کلون کاپی کا ارادہ تھا تاہم یہ تعداد اب بڑھتے بڑھتے 49 تک جاپہنچی ہے۔
واضح رہے کہ 1996 میں سب سے پہلے کلون ٹیکنالوجی کا تجربہ کیا گیا تھا جس میں ایک بھیڑ کی کلوننگ کی گئی تھی اور کلون شدہ بھیڑ کوڈولی کا نام دیا گیا تھا۔