کراچی: عالمی مارکیٹ میں گزشتہ روز سونے کے نرخ میں2ڈالرکا اضافہ ہوا، جس کے بعدفی اونس سونے کی قیمت 1244ڈالر ہوگئی ،بین الاقوامی مارکیٹ میں سونے کے نرخ میں اضافے کے باعث مقامی سطح پر بھی سونے کی قیمتوں میں اضافہ دیکھا گیا۔
آل پاکستان سپریم کونسل جیولرز ایسوسی ایشن کی رپورٹ کے مطابق پیرکوملکی صرافہ مارکیٹوں میں فی تولہ سونے کی قیمت میں850 روپے کا اضافہ ہوا جس کے بعد کراچی ، حیدرآباد،لاہور،ملتان ،فیصل آباد، اسلام آباد، راولپنڈی اور کوئٹہ کی صرافہ مارکیٹوں میں سونے کی فی تولہ قیمت 59 ہزار 650روپے ہوگئی –
اسی طرح729روپے کے اضافے سے دس گرام سونے کی قیمت 51 ہزار 140 روپے ریکارڈ کی گئی جبکہ چاندی کی فی تولہ قیمت 15 روپے اضافے سے 780روپے ہوگئی ۔