اسلام آباد:شہر قائد میں اگلے 3 روز کے دوران ہلکی بارش کا امکان ہے جبکہ ملک کے بالائی اور مشرقی علاقوں میں آج بارش کا امکان ہے۔
محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ مطلع ابرآلود ہونے سے اگلے 3 روز کے دوران بوندا باندی جبکہ ہلکی بارش کا امکان ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق آج شہر کا مطلع مکمل ابر آلود اور زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 33سے 35 ڈگری تک رہنے کا امکان ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق لاہور، اسلام آباد، راولپنڈی، فاٹا، کشمیر اور خیبر پختون خوا میں کہیں کہیں بارش کا امکان ہے جبکہ ملک کے دیگر علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہے گا۔
محکمہ موسمیات نے کل سے لاہور، گوجرانوالہ، راولپنڈی، اسلام آباد، ہزارہ اور مالاکنڈ میں تیز بارش کی پیش گوئی کی ہے۔
مالاکنڈ، ہزارہ، مردان، پشاور، کوہاٹ، گوجرانوالہ، لاہور، راولپنڈی ڈویژن، اسلام آباد، فاٹا اور کشمیر میں کہیں کہیں جبکہ بنوں، ڈی آئی خان، سرگودھا، فیصل آباد، بہاولپور ،ساہیوال، ملتان، ڈی جی خان، میرپورخاص، سکھر، حیدرآباد، ژوب، قلات ڈویژن اور گلگت بلتستان میں چند مقامات پر تیزہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ مزید بارش کا امکان ہے۔
اس دوران ہزارہ، پشاور، کوہاٹ، راولپنڈی، گوجرانوالہ ڈویژن اور کشمیر میں بعض مقامات پر تیزہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ موسلا دھار بارش کا امکان ہے۔