نیپرا نے کچرے سے بجلی پیدا کرنے کیلئے چینی کمپنی کو لائسنس جاری کردیا

اسلام آباد: نیشنل الیکٹرک پاورریگولیٹری اتھارٹی ( نیپرا) نے ملکی تاریخ میں پہلی دفعہ چینی کمپنی کو کچرے سے بجلی بنانے کا لائسنس دے دیا ہے۔
نیپرا سے جاری بیان کے مطابق چینی کمپنی ژی ژونگ ری نیوایبل انرجی کمپنی پرائیویٹ لمٹیڈ کو کچرے سے بجلی بنانے کا لائسنس دیا گیا ہے۔
چینی کمپنی ژی ژونگ ری نیو ایبل انرجی کمپنی پرائیویٹ لمیٹڈ کچرے سے بجلی پیدا کرنے کے لئے 40 میگاواٹ کا پلانٹ لگائے گی اور پاور پلانٹ لاہور میں لکھو ڈیر کے مقام پر لگایا جائے گا جس میں جدید ترین ٹیکنالوجی استعمال کی جائی گی۔
بیان کے مطابق نیپرا نے کچرے سے بجلی پیدا کرنے والے پاور پلانٹس کے لئے 25 سال کے لئے 10 سینٹ فی کلو واٹ کا اپ فرنٹ ٹیرف طے کیا ہے۔