نواز اور مریم کی جیل میں سیکورٹی ہائی الرٹ کردی گئی

راولپنڈی: سابق وزیراعظم نواز شریف اور مریم نواز کی اڈیالہ جیل میں سیکورٹی ریڈ الرٹ کردی گئی ہے۔
جیل ذرائع کے مطابق نواز شریف کی سیکورٹی پر 6 اہلکار تعینات ہیں اور ان کے ساتھ ایک مشقتی کام کررہا ہے جبکہ مریم نواز کی سیکورٹی پر بھی خاتون ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ سمیت 6 خواتین اہلکار تعینات ہیں۔
سیکورٹی حکام کی جانب سے نواز شریف کو نقل و حرکت محدود رکھنے کی بھی ہدایات جاری کردی گئی ہیں اور مریم نواز کو بھی محتاط رہنے کی ہدایت کی گئی۔
نواز شریف اور مریم نواز کو مہیا کئے جانے والے کھانے پینے کی اشیا کی نگرانی خود جیل سپرنٹنڈنٹ کریں گے۔ سابق وزیراعظم کی سیکورٹی بڑھانے کے ساتھ ساتھ جیل کی فضائی نگرانی بھی شروع کردی گئی ہے۔ سیکورٹی حکام نے ہیلی کاپٹر سے جیل کے مختلف حصوں کا فضائی معائنہ کیا ہے۔