اسلام آباد: اقلیتوں کی عبادت گاہوں کوتحفظ دینے سے متعلق کیس میں چاروں صوبائی حکومتوں اوروفاق کے ایڈووکیٹ جنرل نے سپریم کورٹ میں رپورٹ جمع کرادی۔
اقلیتوں کی عبادت گاہوں کوتحفظ دینے سے متعلق کیس کی سماعت سپریم کورٹ آف پاکستان میں ہوئی ۔
کے پی حکومت نے موقف اپنایا کہ خیبرپختونخوامیں اقلیتی آبادی کاتناسب 3 فیصد ہے جبکہ ایڈووکیٹ جنرل کا کہنا تھا کہ اسلام آباد میں اقلیتی آبادی کا تناسب 5 فیصد ہے اورعدالت نے اقلیتی آبادی کے تناسب سے سیکیورٹی فراہمی کاحکم دے رکھا ہے۔
سپریم کورٹ میں چاروں صوبائی حکومتوں اوروفاق کے ایڈووکیٹ جنرل نے عدالت میں رپورٹ جمع کرادی اورعدالت کو آگاہ کیا کہ صوبوں میں اقلیتوں کی آبادی کے تناسب سے سیکیورٹی فراہم کردی ہے۔