جمہوریت کو سب سے زیادہ خطرہ عمران خان سے ہے،مریم اورنگزیب

لاہور:رہنما پاکستان مسلم لیگ ن اورسابق وزیراطلاعات مریم اورنگزیب نے کہاکہ جمہوریت کو سب سے زیادہ خطرہ عمران خان سے ہے،انہوں نے کہاکہ نوازشریف کوجیل میں جوسہولت دی جارہی ہے وہ مناسب نہیں انہیں جیل میں بستر تک مہیا نہیں کیا گیا۔
پریس کانفرنس کرتے ہوئے سابق وزیراطلاعات مریم اورنگزیب کا کہناتھا کہ نوازشریف اپنی صاحبزادی کولے کرگرفتار ہونے کیلئے ہی آئے تھےنہ کے وہ رائیونڈجانے کے لئے آئے تھے،لیکن ظلم وزیادتی کاردعمل لوگوں نے لاہورکی سڑکوں پردیکھا۔
مریم اورنگزیب کا کہناتھاکہ نوازشریف کیخلاف کرپشن ثابت نہیں ہوسکی،ہمیں امیدتھی جس عجلت میں فیصلہ آیا اسی طرح اپیل بھی جلد سنی جائیگی۔
پریس کانفرنس میں ترجمان مسلم لیگ ن کا کہناتھاکہ مسلم لیگ ن کے بینرزاتارنے کی وڈیوزملی ہیں،اینٹی رگنگ سیل میں شکایات آرہی ہے، ہم الیکشن کمیشن میں شکایت کرینگے ،ہمارے ساتھ ناانصافیوں کاسلسلہ دھرنے سے جاری ہے لیکن 25 جولائی کو عوام کا فیصلہ آجائے گا اور صرف شیردھاڑے گا۔