مائیکروبلاگنگ ویب سائٹ پرشایان نامی ایک شخص نے لکھا ہے کہ مریم نواز کی جوتیوں کی قیمت 70 ہزارروپے ہے، کیا وہ جیل جارہی ہیں یا شادی پر؟۔
اسی ویب سائیٹ پرکسی نے یہ بھی لکھا ہے کہ مریم نوازجیل جانے سے قبل 450 پاﺅنڈ کی مشہور برانڈ ’’ گوچی‘‘ کی جوتی پہنے ہوئے ہیں ۔
برطانیہ سے پاکستان واپسی اور پھراڈیالہ جیل کے سفر کے دوران مریم نواز کے بیگ کی بھی دھوم مچی رہی جس کی قیمت 650 سے 2650 پاﺅنڈ تک ہے۔
سوشل میڈیا پرایک خاتون شفاء نے لکھا کہ مریم نواز75 ہزارروپے کی گوچی کی جوتیوں اوربوتیگا وینیٹا ٹوٹی کے 4 لاکھ 3 ہزارروپے کے جوتوں کیساتھ اسٹائل سے جیل جارہی ہیں۔
نیوزویب سائٹ ’مینگوباز‘ کے مطابق مریم نوازاپنا امیج بنانے کے لئے تیار ہوئیں لیکن اسی دوران انٹرنیٹ پرکچھ نہایت دلچسپ سلسلہ شروع ہوگیا اوراسٹورز نے مریم نواز کی جوتیوں اوربیگ سے مماثلت رکھنے والے بیگ اورجوتے نہایت سستے داموں فروخت کیلئے پیش کردیئے۔