کوئٹہ:پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد خان آفریدی سانحہ مستونگ میں شہید ہونے والے بلوچستان عوامی پارٹی کےرہنما کے اہل خانہ سے تعزیت اوردھماکے میں زخمی ہونے والوں کی عیادت کے لیے کوئٹہ پہنچ گئے۔
شاہد آفریدی نے کوئٹہ پہنچ کرنواب زادہ سراج رئیسانی کے اہلخانہ سے تعزیت اورزخمیوں کی عیادت کے لیے سی ایم ایچ گئےجہاں انہوں نے زخمیوں کی عیادت کی ۔
سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے اکائونٹ پرپیغام شیئرکرتے ہوئے شاہد آفریدی کا کہنا تھا کہ وہ کوئٹہ میں ہیں جہاں انہوں نے نواب سراج رئیسانی کے لواحقین سے تعزیت کی اور زخمیوں کی عیادت بھی کی جبکہ وہاں انہوں نے بلوچستان کے لوگوں میں تبدیلی دیکھی ہے انہوں نے کہاکہ وہاں کے لوگ جانتےہیں کہ مشترکہ دشمن کے خلاف کیسے متحد رہا جائے۔