ایران میں ناپسندیدہ ترین شخصیت کے انتخاب کیلئے عالمی مقابلہ

 

تہران :ایران کے دار الحکومت تہران میں دنیا کی ناپسندیدہ ترین شخصیت کے مقابلے کا انعقاد کیا گیا۔چھٹے سالانہ ایونٹ میں امریکی صدر کا اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو اور اقوام متحدہ میں امریکی سفیر نکی ہیلے کے درمیان مقابلہ تھا۔

ناپسندیدہ ترین شخصیت کے انتخاب کیلئے ووٹنگ کروائی گئی جس میں شام ، یمن، افغانستان اور ایران سے شریک افراد نے حصہ لیا۔سخت مقابلے کے بعد امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سب سے زیادہ ووٹ حاصل کرکے مسلسل دوسری مرتبہ دنیا کی ناپسندیدہ ترین شخصیت قرار پائے، جس کے بعد ایونٹ میں موجود ان کے ہمشکل نے ایوارڈ وصول کیا۔