صفدر کی گرفتاری میں رکاوٹ بننے والے لیگی رہنماؤں کی ضمانت میں توسیع

راولپنڈی: سابق وزیراعظم نواز شریف کے داماد کیپٹن (ر) محمد صفدر کی گرفتاری میں رکاوٹ ڈالنے والے مسلم لیگ (ن) کے امیدواروں اور رہنماؤں کی ضمانت میں 28 جولائی تک کے لئے توسیع کردی گئی۔
ایڈیشنل سیشن جج محمد عطا ربانی نے درخواستوں پر سماعت کی۔ اس موقع پر عدالت نے آئندہ سماعت پر تھانہ سٹی پولیس کو مقدمے کا ریکارڈ پیش کرنے کا حکم دیا۔
کیپٹن (ر) صفدر کی گرفتاری کے دوران رکاوٹ ڈالنے پر چوہدری تنویر، ملک ابرار، دانیال چوہدری اور حنیف عباسی سمیت دیگر کے خلاف پولیس اور نیب کی مدعیت میں مقدمات درج کئے گئے تھے۔