برجیس طاہر کی نیب میں طلبی،نیب نے خبریں حقائق کے منافی قراردیدیں

لاہور: نیب نے مسلم لیگ (ن) کے رہنما اور انتخابی امیدوار برجیس طاہر کیخلاف ریفرنس قائم کرنے کا فیصلہ کرتے ہوئے انہیں 20 جولائی کو طلب کرلیا۔ دوسری جانب ترجمان نیب کی جانب سے ان خبروں کی تردید کرتے ہوئے انہیں حقائق کے منافی قراردیا ہے۔
اطلاعات کے مطابق قومی احتساب بیورو نے مسلم لیگ (ن) کے رہنما برجیس طاہر کے خلاف قومی اسمبلی کے حلقے این اے 135 میں گیس فراہمی کے منصوبے میں بدعنوانی کے الزام میں ریفرنس قائم کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
نیب نے برجیس طاہر کو 20 جولائی کو طلب کیا ہےجس میں ان سے گیس منصوبے میں بدعنوانی سے متعلق پوچھ گچھ کی جائے گی۔
مسلم لیگ (ن) کے رہنما اور سابق وزیر برجیس طاہر عام انتخابات میں قومی اسمبلی کے حلقےے این اے 117 سے پارٹی کے امیدوار ہیں۔
دوسری جانب ترجمان نیب لاہور نے برجیس طاہر کی طلبی اوران کے خلاف ریفرنس بنانے کی خبر کی تردید کی ہے۔
ترجمان کا کہنا ہےکہ نیب لاہور کی جانب سے برجیس طاہر کو طلبی کا نوٹس نہیں دیا گیا اوران کے خلاف مبینہ کرپشن کا کوئی کیس زیر سماعت نہیں لہٰذا اس حوالے سے میڈیا پر چلنے والی خبر حقائق کے منافی ہے۔