مائنس نوازشریف کی کوشش ناکامی سے دوچار ہوگی۔ مریم اورنگزیب

لاہور:پاکستان مسلم لیگ (ن)کی رہنما او ر سابق وزیراطلاعات مریم اورنگزیب کا کہنا ہے کہ مائنس نوازشریف کی کوشش ناکامی سے دوچار ہوگی۔
لاہور میںپریس کانفرنس کرتے ہوئے سابق وزیراطلاعات مریم اورنگزیب کا کہناتھا کہ شہبازشریف کو روزانہ طلب کیا جارہا ہے جبکہ نوازشریف نے ایک پیسے کی کرپشن نہیں کی،نوازشریف کے ساتھ امتیازی سلوک کیا جارہا ہے لیکن مائنس نوازشریف کی کوشش بھی ناکامی سے دوچار ہوگی۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ کابینہ نے جیل میں ٹرائل کا فیصلہ واپس لے لیا ہے جو خوش آئند ہے ،25 جولائی کو ووٹر گھروں سے نکلے گا اور شیر پر مہر لگائے گا ،عوام کی عدالت کا فیصلہ آنے والا ہے۔