عمران خان کو انتخابی جلسوں میں نازیبا الفاظ کا استعمال مہنگا پڑ گیا

اسلام آباد:پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کو انتخابی جلسوں میں مخالفین کے خلاف نامناسب اور تضحیک آمیز زبان استعمال کرنا مہنگا پڑگیا،الیکشن کمیشن آف پاکستان نے عمران خان کی تقریروں کا جائزہ لینے کے بعد انہیں نوٹس جاری کردیا۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ عمران خان کو کل (جمعرات) کے لیے نوٹس جاری کیا گیا ہے اور چار رکنی بنچ کل اسلام آباد میں الیکشن کمیشن آفس میں سماعت کرے گا۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ الیکشن کمیشن مسلم لیگ(ن) کے رہنما سردار ایاز صادق اور پرویز خٹک کو بھی نوٹس جاری کرنے پر غور شروع کردیا ہے جب کہ دیگر امیدواروں کے تند و تیز بیانات اور جلسوں میں نازیبا الفاظ استعمال کرنے کے حوالے سے الیکشن کمیشن جائزہ لے رہا ہے۔