برطانوی خبر رساں ادارے کو دیئے گئے انٹرویو میں علی ظفرنے اپنے اوپرعائد الزامات پرکہا ہے کہ لوگ وقت کے ساتھ جان سکیں گے، وقت گزرنے کے ساتھ سب کچھ سامنے آئے گا اورسچائی خود سامنے آئے گی ، میں شروع سے کہہ رہا ہوں کہ میں اس معاملے پرسوشل میڈیا پرلڑنا نہیں چاہتا کیونکہ میں پروفیشنل طریقہ اپنانا چاہتا ہوں اورمیں پروفیشل طریقے سے اس کا حل چاہتا ہوں، قانون کے ذریعے انصاف ملے گا۔