ڈاکٹرعافیہ کی وطن واپسی اورپاکستان میں ا لیکشن سےمتعلق اہم کانفرنس کل لندن میں ہوگی

پاکستان میں عام انتخابات اورامریکا میں قید ڈاکٹرعافیہ صدیقی کی وطن واپسی کے حوالے سے کل جمعرات کو لندن میں ایک اہم عالمی کانفرنس کا انعقاد کیا گیا ہے جس کی صدارت لارڈ نذیر کریں گے۔

اس کانفرنس کا عنوان ہے ’’ آپ کس کو ووٹ دینگے ‘‘ ۔ کانفرنس میں ڈاکٹرعافیہ صدیقی سے متعلق اہم معاملات بھی زیربحث آئیں گے۔

اس کانفرنس میں مختلف اسپیکرزپاکستان میں عام انتخابات کے حوالے سے اپنے مقالات پیش کریں گے جس میں پاکستان میں عام انتخابات کے حوالے سے پاکستان کی تمام جماعتوں کے رہنماؤں، پاکستان کی عوام ، عافیہ صدیقی کی وطن واپسی سے متعلق درپیش رکاوٹوں اورپاکستانی میڈیا سے متعلق اہم معاملات زیربحث آئیں گے۔

یہ کانفرنس لندن ویسٹ مڈل سیکس گولف کلب گرین فورڈ روڈ ساؤتھ ہال کے علاقے میں واقع فیئروے پویلین پینکوئیٹنگ ہال میں ہوگی ۔

اس کانفرنس کی صدارت خاورمجید چوہدری اوربیرسٹرمسعود احمد کریں گے۔ کانفنرس سے معروف خاتون صحافی یونے ریڈلے (مریم ریڈلے) ، آرٹسٹ مے ایریز، عافیہ فاؤنڈیشن امریکا کے ڈائریکٹرآپریشن الحاج موری صلح خان بھی خطاب کریں گے۔

کانفرنس میں امریکا کے اٹارنی ایٹ لا تھامس ایچ نیلسن اورامریکا کے سابق اٹارنی جنرل پروفیسررامسے کلارک بھی خطاب کریں گے۔

کانفرنس میں ممبرزآف جسٹس فارعافیہ کولیشن ، دی فرینڈزآف عافیہ یوکے اورفرینڈز آف عافیہ ناروے کے نمائدوں کو بھی شرکت کی دعوت دی گئی ہے۔